کاسرگوڈ،11؍ستمبر (ایس او نیوز) بیکل کے ڈی وائی ایس پی سنیل کمار اور ان کی ٹیم نے کار میں لے جائی جانے والی منشیات کی ایک بڑی مقدار ضبط کرلی اور 3 ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام اروندا مرالی (21 سال)، عبدالقادر عظیم (32 سال) اور محمد یاسین (20 سال) بتائے جاتے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مخبر کی طرف سے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کلناڈ کے علاقے میں اس نے مشتبہ کار کا راستہ روک کر تلاشی لی تو اس کے اندر 50 گرام گانجہ کے علاوہ نشہ آور اسٹامپس ضبط کر لیے۔